یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ہفتے کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم نے "فلسطین -2 " ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے یافا (تل ابیب) میں ایک فوجی ہدف کو تباہ کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی دفاع یمن سے داغے گئے ہائپرسونک میزائل کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا۔
بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم پر رد عمل کے ساتھ ساتھ یمن پر صیہونی حکومت کی جارحیت کا بھی جواب ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ میزائل نے اپنے ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔
یحیی سریع نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف یمنی عوام کے مظاہروں کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے غزہ کے مجاہدین اور صیہونی حکومت کے خلاف ان کی مسلسل کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا: ہماری فوجی کارروائیاں غزہ کے محاصرے اور جارحیت کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ